Surah Mudassir with Urdu Translation

سورة المدثر

Para / Chapter
29 (Surah Al-Muddaththir)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو ﴿۱﴾ اُٹھو اور ہدایت کرو ﴿۲﴾ اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو ﴿۳﴾ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو ﴿۴﴾ اور ناپاکی سے دور رہو ﴿۵﴾ اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو ﴿۶﴾ اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو ﴿۷﴾ جب صور پھونکا جائے گا ﴿۸﴾ وہ دن کا مشکل دن ہوگا ﴿۹﴾ (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا ﴿۱۰﴾ ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا ﴿۱۱﴾ اور مال کثیر دیا ﴿۱۲﴾ اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے ﴿۱۳﴾ اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی ﴿۱۴﴾ ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں ﴿۱۵﴾ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے ﴿۱۶﴾ ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے ﴿۱۷﴾ اس نے فکر کیا اور تجویز کی ﴿۱۸﴾ یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۱۹﴾ پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۲۰﴾ پھر تامل کیا ﴿۲۱﴾ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا ﴿۲۲﴾ پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا ﴿۲۳﴾ پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے ﴿۲۴﴾ (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے ﴿۲۵﴾ ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے ﴿۲۶﴾ اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟ ﴿۲۷﴾ (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی ﴿۲۸﴾ اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی ﴿۲۹﴾ اس پر اُنیس داروغہ ہیں ﴿۳۰﴾ اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے ﴿۳۱﴾ ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم ﴿۳۲﴾ اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے ﴿۳۳﴾ اور صبح کی جب روشن ہو ﴿۳۴﴾ کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے ﴿۳۵﴾ (اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف ﴿۳۶﴾ جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے ﴿۳۷﴾ ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے ﴿۳۸﴾ مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ) ﴿۳۹﴾ (کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے ﴿۴۰﴾ (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے ﴿۴۱﴾ کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟ ﴿۴۲﴾ وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے ﴿۴۳﴾ اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے ﴿۴۴﴾ اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے ﴿۴۵﴾ اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے ﴿۴۶﴾ یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ﴿۴۷﴾ (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی ﴿۴۸﴾ ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں ﴿۴۹﴾ گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں ﴿۵۰﴾ (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں ﴿۵۱﴾ اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے ﴿۵۲﴾ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں ﴿۵۳﴾ کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے ﴿۵۴﴾ تو جو چاہے اسے یاد رکھے ﴿۵۵﴾ اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے ﴿۵۶

Browse Surah Mudassir by Ayat
Reviews & Comments

May Allah accept my tauba because i am suffering lots of sin and please give me a
chance to give up all the bad habits. I am crying after read the translation of Surah
Mudathir.

Hird, Lahore Tue 27 Mar, 2018

With the help of this way I can easily listen the tilawat of the surah Muddaththir who available there with the whole Urdu translation

saman, Karachi Fri 02 Mar, 2018

Surah Muddaththir is now so easy for me to learn it because of these videos mentioned here and I can make the right reciting of these Surah very easily

Qadir, Karachi Mon 11 Dec, 2017

Surah Muddaththir is now mentioned here in video you can learn it with the very good method of reciting and can easily pronounce each word.

kaleem, Karachi Mon 04 Dec, 2017

I really like to restate the holy Quran in the morning that’s why I easily restate that by the online way that give the Urdu translation also who I really like that

soofia, Karachi Sat 25 Nov, 2017

It’s a prodigious inclination to see these kinds of Islamic things over the internet as these kind of things have a special affection with my heart. I love to recite Surah Muddaththir always.

alisha, abu dhabi Tue 24 Oct, 2017
Listen Surah Al-Muddaththir with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Muddaththir mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Muddaththir in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Muddaththir with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB