Surat Al-Mujadilah with Urdu Translation

سورة المجادلة

Para / Chapter
28
Voice
Surah Mujadila Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے ﴿۱﴾ جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں (ہوجاتیں)۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے۔ بےشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور خدا بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے ﴿۲﴾ اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے ﴿۳﴾ جس کو غلام نہ ملے وہ مجامعت سے پہلے متواتر دو مہینے کے روزے (رکھے) جس کو اس کا بھی مقدور نہ ہوا (اسے) ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا (چاہیئے)۔ یہ (حکم) اس لئے (ہے) کہ تم خدا اور اسکے رسول کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ اور نہ ماننے والوں کے لئے درد دینے والا عذاب ہے ﴿۴﴾ جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ (اسی طرح) ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں۔ جو نہیں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا ﴿۵﴾ جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے ﴿۶﴾ کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے ﴿۷﴾ کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ پھر جس (کام) سے منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگے اور یہ تو گناہ اور ظلم اور رسول (خدا) کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو جس (کلمے) سے خدا نے تم کو دعا نہیں دی اس سے تمہیں دعا دیتے ہیں۔ اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ (اگر یہ واقعی پیغمبر ہیں تو) جو کچھ ہم کہتے ہیں خدا ہمیں اس کی سزا کیوں نہیں دیتا؟ (اے پیغمبر) ان کو دوزخ (ہی کی سزا) کافی ہے۔ یہ اسی میں داخل ہوں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے ﴿۸﴾ مومنو! جب تم آپس میں سرگوشیاں کرنے لگو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرنا بلکہ نیکوکاری اور پرہیزگاری کی باتیں کرنا۔ اور خدا سے جس کے سامنے جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہنا ﴿۹﴾ کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لئے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ تو مومنو کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسہ رکھیں ﴿۱۰﴾ مومنو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل بیٹھا کرو۔ خدا تم کو کشادگی بخشے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اُٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہوا کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے خدا ان کے درجے بلند کرے گا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے ﴿۱۱﴾ مومنو! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکیزگی کی بات ہے۔ اور اگر خیرات تم کو میسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے ﴿۱۲﴾ کیا تم اس سےکہ پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ایسا) نہ کیا اور خدا نے تمہیں معاف کردیا تو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے ﴿۱۳﴾ بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر خدا کا غضب ہوا۔ وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں۔ اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں ﴿۱۴﴾ خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں یقیناً برا ہے ﴿۱۵﴾ انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک دیا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے ﴿۱۶﴾ خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی)۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے ﴿۱۷﴾ جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے (اسی طرح) خدا کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے کہ (ایسا کرنے سے) کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں ﴿۱۸﴾ شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے۔ اور خدا کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے ﴿۱۹﴾ جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہایت ذلیل ہوں گے ﴿۲۰﴾ خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے ﴿۲۱﴾ جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان ہی کے لوگ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کردیا ہے اور فیض غیبی سے ان کی مدد کی ہے۔ اور وہ ان کو بہشتوں میں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش۔ یہی گروہ خدا کا لشکر ہے۔ (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے ﴿۲۲

Reviews & Comments

Surah Mujadala is Surah which recitation I listen online on this source with English translation. This is the site which is very helpful to get religious information and knowledge.

furqan, khi Tue 08 Nov, 2016

My friend suggested me this page and since then I am listening to Surat Al Mujadilah in Arabic and never want to stop it. I am listening to it on repetition and Subhan Allah comes out my mouth on every word.

jahangir, khi Sun 05 Jun, 2016

Masha Allah! Every thing in the whole Quran and Surah Mujadala are true and great source to act in a right direction of Islam. We should try to follow the Quran like Muhammad (S.A.W.W).

parveen, khi Fri 08 Apr, 2016

For those who couldn’t learn the Quran in the childhood, this online Quran portal of hamariweb.com is very helpful. With the help of the online Quran you can listen online and earn barakat.

abdullah, khi Tue 05 Apr, 2016

In which paara I can read Surah Mujadilah? With the help of this site I am successfully read the complete english translation of this Surah which clear many misconceptions from my mind.

Kabir, khi Tue 02 Feb, 2016

Surah Mujadilah is the surah which translation I listen in this site, this is the site where I can see many of the religious videos as well the bayan of the scholars of islam.

Munawar, khi Wed 06 Jan, 2016

In the Twenty Eight paara I recite Surah Mujadilah, I also read the complete translation of this surah and also ask some questions about this surah to my Qari.

nouman, khi Thu 26 Nov, 2015

I have also the whole summary of the Quran is available which have brief lecture of the scholars are easy to understand the meaning. It is also helpful for the mankinds specially for those who wants to learn Quran.

arif, khi Fri 18 Sep, 2015

Each Surah of Quran has some sort of blessing hidden in it its up to us that how much we recite Quran regulary and gets the benefits of all the surah written in Quran.

Shahad, Lahore Thu 30 Jul, 2015

This such a brilliant effort to include the surah with translation in this site, I like this portal of hamariweb.com .

wahab, khi Tue 23 Jun, 2015

Surah Al-Mujadilah comes in which Parah? Or this Surah is Makki or Madni?

Sana, Lahore Tue 26 May, 2015

There is no any mother except those who give the birth of you, this is clearly mention in surah mujadilah.

farrukh, khi Mon 25 May, 2015

Canm you please also add English translation of this Surah as well?

Samia, Karachi Mon 18 May, 2015

Only surah mujadila has English translation except this all the Surah are in Urdu please tell me why ... and add this surah in Urdu.

Asif, Karachi Tue 23 Sep, 2014

what a beautiful and heartfelt revelation from ALLAH.the opening part of sura brings water in the eyes.ALLAH is so merciful toword his servants.of course QURAN isa guidence to the living humanity.

muhammad tariq qamar, kahuta Tue 09 Sep, 2014

Masha Allah very nice recitation of surah Mujadila. I like this website and specially the islamic portal in hamariweb.com. I also watch the ramadan timing in this site.

aqsa, hyderabad Sat 21 Jun, 2014

Surah Mujadila is at the beginning surah of the twenty eight paara of quran paak. Now i am listening the translation of this surah and try to understand it.

roofi, karachi Mon 16 Jun, 2014

How can I download the Surah-e-Mujadala in hamariweb.com? It is online listening site but i want to download the whole surah with translation.

mujahid, sharjah Fri 13 Jun, 2014
Listen Surah Al-Mujadilah with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Mujadilah mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Mujadilah in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Mujadilah with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB