Surah Mulk with Urdu Translation

سورة الملك

Para / Chapter
29 (Surah Al-Mulk)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ﴿۱﴾ اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے ﴿۲﴾ اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرنیش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شکاف نظر آتا ہے؟ ﴿۳﴾ پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی ﴿۴﴾ اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے ﴿۵﴾ اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے ﴿۶﴾ جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی ﴿۷﴾ گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟ ﴿۸﴾ وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو ﴿۹﴾ اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے ﴿۱۰﴾ پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے ﴿۱۱﴾ (اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے ﴿۱۲﴾ اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے ﴿۱۳﴾ بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے ﴿۱۴﴾ وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے ﴿۱۵﴾ کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے ﴿۱۶﴾ کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے ﴿۱۷﴾ اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا ﴿۱۸﴾ کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے ﴿۱۹﴾ بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں ﴿۲۰﴾ بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں ﴿۲۱﴾ بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟ ﴿۲۲﴾ کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو ﴿۲۳﴾ کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے ﴿۲۴﴾ اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟ ﴿۲۵﴾ کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں ﴿۲۶﴾ سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے ﴿۲۷﴾ کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟ ﴿۲۸﴾ کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا ﴿۲۹﴾ کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے ﴿۳۰

Browse Surah Mulk by Ayat
Reviews & Comments

Here we have the whole surah Mulk with the whole surah translation that the everyone need to know that authentically for understanding it

somia, lahore Tue 18 Sep, 2018

Now we easily get restate the whole surah Mulk by this online way with their understating easily that having here authentically for us

sadaf, islamabad Fri 14 Sep, 2018

Quran is not only Allah’s final word but Allah Himself has taken the pledge to
safeguard it from any corruption. As a result, we see that Quran today is in
the same form as it was revealed by Allah on Prophet Muhammad (S).

Bakhtawar, Texla Sat 01 Sep, 2018

good but toughf translation

anal, lahore Wed 01 Aug, 2018

I recite Surah Mulk but I cant understand the meaning of this surah that is why I feel in
hamriweb.com also launch the tafseer portal with the translation of surah.

Hamna, Lahore Sun 01 Apr, 2018

The best facility available now at this online way of surah Mulk who help us to get restate this surah with the whole Urdu translation

samra, lahore Sat 31 Mar, 2018

Surah Mulk with Urdu Translation is the 67th Surah of the Holy Quran. Surah Mulk has 30 verses and it was revealed to Prophet Muhammad ﷺ in Holy city of Mecca. Like any other Surah, this particular Surah Mulk possesses certain significance and there are many virtues associated with it. Abu Hurairah (May Allah Be Pleased with him) reported:I heard the Messenger of Allah (ﷺ) saying, "There is a Surah in the Qur'an which contains thirty Ayat which kept interceding for a man until his sins are forgiven. This Surah is 'Blessed is He in Whose Hand is the dominion.' (Surah Al-Mulk 67)" [Narrated in Tirmidhi and Abu Dawud].

Prophet (ﷺ) said: "It (Surah Mulk) is prevention; it is a salvation delivering from the punishment of the grave.'" [Tirmidhi].

Surah Mulk ("Sovereignty, Kingdom"), is the sixty seventh surah of the Holy Quran, comes in twenty ninth Para of Quran, having thirty verses. This Surah was revealed in Makkah, it is also called Munjiyah because it saves the one who recites it from the torment of the grave. Listen and read Surah Mulk with Urdu Translation by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari.

Hamariweb.com provides full Surah Mulk with Urdu translation mp3 audio with Urdu text and video. The page is also available with English and Arabic language recitation of the Surah. You can also download Surah Mulk MP3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah Mulk with Urdu translation Tilawat and complete Ayahs in the beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online. You can easily listen and understand the meaning of Surah Mulk with Urdu translation recited in clear and beautiful voice.

MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB