Surah Mursalat with Urdu Translation

سورة المرسلات

Para / Chapter
29 (Surah Al-Mursalat)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں ﴿۱﴾ پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں ﴿۲﴾ اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں ﴿۳﴾ پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں ﴿۴﴾ پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں ﴿۵﴾ تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے ﴿۶﴾ کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی ﴿۷﴾ جب تاروں کی چمک جاتی رہے ﴿۸﴾ اور جب آسمان پھٹ جائے ﴿۹﴾ اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں ﴿۱۰﴾ اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں ﴿۱۱﴾ بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ ﴿۱۲﴾ فیصلے کے دن کے لئے ﴿۱۳﴾ اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ ﴿۱۴﴾ اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے ﴿۱۵﴾ کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا ﴿۱۶﴾ پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں ﴿۱۷﴾ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں ﴿۱۸﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۱۹﴾ کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ ﴿۲۰﴾ اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا ﴿۲۱﴾ ایک وقت معین تک ﴿۲۲﴾ پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں ﴿۲۳﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۲۴﴾ کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ﴿۲۵﴾ یعنی) زندوں اور مردوں کو ﴿۲۶﴾ (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا ﴿۲۷﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۲۸﴾ جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو ﴿۲۹﴾ (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں ﴿۳۰﴾ نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ ﴿۳۱﴾ اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل ﴿۳۲﴾ گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں ﴿۳۳﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۳۴﴾ یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے ﴿۳۵﴾ اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں ﴿۳۶﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۳۷﴾ یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے ﴿۳۸﴾ اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو ﴿۳۹﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۴۰﴾ بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے ﴿۴۱﴾ اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں ﴿۴۲﴾ اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿۴۳﴾ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں ﴿۴۴﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی ﴿۴۵﴾ (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو ﴿۴۶﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۴۷﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں ﴿۴۸﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۴۹﴾ اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ ﴿۵۰

BROWSE SURAH MURSALAT BY AYAT
Listen Surah Al-Mursalat with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Mursalat mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Mursalat in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Mursalat with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
Reviews & Comments

Now I can learn more QUrani Surah because here I got some new Qurani Surah which is added here and has no doubt in the pronunciation

sAMI, karachi Mon 12 Mar, 2018

Every Muslim now can easily learn the Qurani Surah in the minimum time because of these Short files which helps me really much to learning it easily

Ali, karachi Tue 06 Mar, 2018

listening to quran helps me calm down and this is why we listen to quran a lot. My
husband usually turns on recitation whenever he thinks I am about to get angry.

Qaisara, Karachi Sun 05 Nov, 2017

I am very fond of reading translation of the Holy Qur’an. Once I read the translation of
Surah Mursalat as well. Trust me  you will find the real peace of mind if you once
read it.

Jaleed, Yemen Sun 29 Oct, 2017

Surah Mursalat is the Surah which is also based on small poetry like verses, the recitation and the learning is very easy which I really like and I also learnt the few verses of this Surah.

rahat, khi Tue 08 Nov, 2016

Surat Al Mursalat in Arabic version is there for the assistance of Muslims. You can listen to it online or can even download for future. I think this page is for immense help especially during Ramadan.

Idrees, khi Fri 03 Jun, 2016
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB