Surat Al-Qalam with Urdu Translation

سورة القلم

Para / Chapter
29
Voice
Surah Qalam Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم ﴿۱﴾ کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو ﴿۲﴾ اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے ﴿۳﴾ اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں ﴿۴﴾ سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے ﴿۵﴾ کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے ﴿۶﴾ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں ﴿۷﴾ تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا ﴿۸﴾ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں ﴿۹﴾ اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے ﴿۱۰﴾ طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا ﴿۱۱﴾ مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار ﴿۱۲﴾ سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے ﴿۱۳﴾ اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے ﴿۱۴﴾ جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ﴿۱۵﴾ ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے ﴿۱۶﴾ ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے ﴿۱۷﴾ اور انشاء الله نہ کہا ﴿۱۸﴾ سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی ﴿۱۹﴾ تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی ﴿۲۰﴾ جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے ﴿۲۱﴾ اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو ﴿۲۲﴾ تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے ﴿۲۳﴾ آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے ﴿۲۴﴾ اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں ﴿۲۵﴾ جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں ﴿۲۶﴾ نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں ﴿۲۷﴾ ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۲۸﴾ (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے ﴿۲۹﴾ پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے ﴿۳۰﴾ کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے ﴿۳۱﴾ امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں ﴿۳۲﴾ (دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے ﴿۳۳﴾ پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں ﴿۳۴﴾ کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟ ﴿۳۵﴾ تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟ ﴿۳۶﴾ کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو ﴿۳۷﴾ کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی ﴿۳۸﴾ یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی ﴿۳۹﴾ ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟ ﴿۴۰﴾ کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں ﴿۴۱﴾ جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے ﴿۴۲﴾ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے ﴿۴۳﴾ تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی ﴿۴۴﴾ اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے ﴿۴۵﴾ کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ﴿۴۶﴾ یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں ﴿۴۷﴾ تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے ﴿۴۸﴾ اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا ﴿۴۹﴾ پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا ﴿۵۰﴾ اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے ﴿۵۱﴾ اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے ﴿۵۲

Browse Surah Qalam by Ayat
Reviews & Comments

I was searching the internet for Surah Qalam as I was in office and there was Qura’an
Pak available to me at that time. I was so happy to see it here. Now I can easily recite
this surah.

Iram, Madrid Thu 26 Oct, 2017

Masha Allah! I first time listen the recitation of Surah Al Qalam from the Islamic portal of this site where I really like the recitation of this Surah. Really the voice of Shaikh Al Rehman Al Sudais are very sweet.

Kabir, khi Tue 08 Nov, 2016

good web May ALLAH forgive him and as well as listener

Safdar ali, MULTAN Mon 11 Jul, 2016

Surat Al Qalam in Arabic version is there for the assistance of Muslims. You can listen to it online or can even download for future. I think this page is for immense help especially during Ramadan.

saud, khi Fri 03 Jun, 2016

Thanks to may Allah protect in this world and give you and your great family Jannah.

Taufeeq, karachi Sun 03 Apr, 2016

I want to copy the translation of all the surah with the help of this site so any one tell me how is it possible? I got success to download naats with the help of internet download manager.

rafay, lahore Sat 21 Jun, 2014

Subhan Allah! Awesome recitation of Surah Qalam in the voice of Shaikh Rehman Al Sudais. I am listening this surah with the translation and try to understand it.

kamran, karachi Tue 17 Jun, 2014

Surah-e-Qalm is starting with Loh-e-Mahfooz, it is the sixty eight surah of Quran paak. This surah is a great importance because Allah affirmated for the Qalm in this surah.

salman, hyderabad Fri 13 Jun, 2014

Reciting this Surah helps to resolve financial difficulties. Subhan Allah.... Sometimes i feel very shame on my sins and i do Astaghfar.

Noor Alam, Karachi Fri 25 Apr, 2014
Listen Surah Al-Qalam with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Qalam mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Qalam in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Qalam with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB