Surah Naba with Urdu Translation

سورة النبأ

Para / Chapter
30 (Surah An-Naba)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟ ﴿۱﴾ (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟ ﴿۲﴾ جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ﴿۳﴾ دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ﴿۴﴾ پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے ﴿۵﴾ کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا ﴿۶﴾ اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟) ﴿۷﴾ (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا ﴿۸﴾ اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا ﴿۹﴾ اور رات کو پردہ مقرر کیا ﴿۱۰﴾ اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا ﴿۱۱﴾ اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے ﴿۱۲﴾ اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا ﴿۱۳﴾ اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا ﴿۱۴﴾ تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں ﴿۱۵﴾ اور گھنے گھنے باغ ﴿۱۶﴾ بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے ﴿۱۷﴾ جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے ﴿۱۸﴾ اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے ﴿۱۹﴾ اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے ﴿۲۰﴾ بےشک دوزخ گھات میں ہے ﴿۲۱﴾ (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے ﴿۲۲﴾ اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے ﴿۲۳﴾ وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا) ﴿۲۴﴾ مگر گرم پانی اور بہتی پیپ ﴿۲۵﴾ (یہ) بدلہ ہے پورا پورا ﴿۲۶﴾ یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے ﴿۲۷﴾ اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے ﴿۲۸﴾ اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے ﴿۲۹﴾ سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے ﴿۳۰﴾ بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے ﴿۳۱﴾ (یعنی) باغ اور انگور ﴿۳۲﴾ اور ہم عمر نوجوان عورتیں ﴿۳۳﴾ اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس ﴿۳۴﴾ وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات) ﴿۳۵﴾ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر ﴿۳۶﴾ وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا ﴿۳۷﴾ جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو ﴿۳۸﴾ یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے ﴿۳۹﴾ ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا ﴿۴۰

BROWSE SURAH NABA BY AYAT
Listen Surah An-Naba with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah An-Naba mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah An-Naba in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah An-Naba with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
Reviews & Comments

I really like how the Surah Naba is broken down with links to each Ayat here. Can you add options to change font size?

Shahzeen, Karachi Fri 12 Oct, 2018

It is really difficult for me to carry around hard copies of Surahs, but this provides me a great source of all my Surahs and translations for when i am travelling.

Syed Shoaib Ali, Karachi Mon 10 Sep, 2018

And one day every creations of Allah like sun moon seas mountains skies earth
everything will disappeared and you stand in on the order of Allah for your your whole
life work

Sbeen, Wazirabad Tue 27 Mar, 2018

Everyone can easily now see the Surat from here and can learn with the very easy method which is the best part for every Muslim for learning it

Saad, karachi Sat 10 Mar, 2018

Now we easily have to get any trouble to get restate the holy Quran with their understanding because there available the surah Naba with the whole tafseer

zoya, Karachi Fri 02 Mar, 2018

I just learn Surah Naba from here which is so easy for me and make me able to recite the right pronunciation of every Qurani Surah I need

kASHIF, Karachi Mon 11 Dec, 2017
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB