Surat An-Najm with Urdu Translation

سورة النجم

Para / Chapter
27
Voice
Surah Najm Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے ﴿۱﴾ کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں ﴿۲﴾ اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں ﴿۳﴾ یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے ﴿۴﴾ ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا ﴿۵﴾ (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے ﴿۶﴾ اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے ﴿۷﴾ پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے ﴿۸﴾ تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم ﴿۹﴾ پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا ﴿۱۰﴾ جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا ﴿۱۱﴾ کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟ ﴿۱۲﴾ اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے ﴿۱۳﴾ پرلی حد کی بیری کے پاس ﴿۱۴﴾ اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے ﴿۱۵﴾ جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا ﴿۱۶﴾ ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی ﴿۱۷﴾ انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ﴿۱۸﴾ بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا ﴿۱۹﴾ اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں) ﴿۲۰﴾ (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں ﴿۲۱﴾ یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے ﴿۲۲﴾ وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے ﴿۲۳﴾ کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے ﴿۲۴﴾ آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے ﴿۲۵﴾ اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے ﴿۲۶﴾ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں ﴿۲۷﴾ حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا ﴿۲۸﴾ تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو ﴿۲۹﴾ ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا ﴿۳۰﴾ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے ﴿۳۱﴾ جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے ﴿۳۲﴾ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا ﴿۳۳﴾ اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا ﴿۳۴﴾ کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے ﴿۳۵﴾ کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی ﴿۳۶﴾ اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا ﴿۳۷﴾ یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ﴿۳۸﴾ اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے ﴿۳۹﴾ اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی ﴿۴۰﴾ پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا ﴿۴۱﴾ اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے ﴿۴۲﴾ اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے ﴿۴۳﴾ اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے ﴿۴۴﴾ اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے ﴿۴۵﴾ (یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے ﴿۴۶﴾ اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے ﴿۴۷﴾ اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے ﴿۴۸﴾ اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے ﴿۴۹﴾ اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا ﴿۵۰﴾ اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا ﴿۵۱﴾ اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے ﴿۵۲﴾ اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا ﴿۵۳﴾ پھر ان پر چھایا جو چھایا ﴿۵۴﴾ تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا ﴿۵۵﴾ یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں ﴿۵۶﴾ آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی ﴿۵۷﴾ اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا ﴿۵۸﴾ اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟ ﴿۵۹﴾ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟ ﴿۶۰﴾ اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو ﴿۶۱﴾ تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو ﴿۶۲

Browse Surah Najm by Ayat
Reviews & Comments

Sun and Moon and the changes in day and night are the main identifications that there is a Power who run this world. This Surah Najm, a beautiful Surah of Quran also give us great significance.

ghayoor, khi Tue 08 Nov, 2016

I am a practicing Muslim and was looking for some religious lectures, but this is what I found while browsing. Have chosen Surat An Najm in Arabic in audio version to listen and educate myself.

Adil, khi Sun 05 Jun, 2016

The recitation of Surah Najm is also a great source to achieve information about the other creatures of Allah which we cannot see. Really Quran is the Book which is the only source of success.

Tajammul, khi Fri 08 Apr, 2016

Subhan Allah! The beautiful universe which consist of many planets and the stars as well huge mountains and the rivers. Every thing describe that there is only Allah Who is able for the worship.

yasir, khi Tue 05 Apr, 2016

The recitation of Surah Najm give great relief for us, many times I listen the reitation with the help of this site but this time I decide to read the translation as well.

Mudassar, khi Wed 03 Feb, 2016

The english translation of the Surah Najm is very helpful to understand the meaning, I am listening the translation in which I am trying to occupy in my life.

Nadeem, khi Wed 06 Jan, 2016

I also want the complete english translation of this surah because I want to understand it completely. I just listen the recitation in this surah.

samra, khi Fri 27 Nov, 2015

dear heena this fund out parah 27 ayat 39 -42

siddiqui, hyd Thu 27 Aug, 2015

Please tell me where can find this Surah in which Parah of Quran?

Heena, Lahore Mon 18 May, 2015

My name is Najam when i got to know that there is Surah of this name Surah Najm so i took interest in reading this surah... I have understand the meanings of surah Najam now.

Najam, Karachi Sat 20 Sep, 2014

Subhan Allah! The urdu translation of surah Najam plays an important role to enhance my islamic knowledge and clear all the concepts.

haroon, karachi Sat 21 Jun, 2014

In Surah Najam, I see the zikar of Waqia-e-Mairaj. It is the most historical waqia in the month of mairaj but I am not sure about the date of this month.

shaheen, karachi Mon 16 Jun, 2014
Listen Surah An-Najm with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah An-Najm mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah An-Najm in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah An-Najm with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB