Surah Naziat with Urdu Translation

سورة النازعات

Para / Chapter
30 (Surah An-Nazi'at)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں ﴿۱﴾ اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں ﴿۲﴾ اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں ﴿۳﴾ پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں ﴿۴﴾ پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں ﴿۵﴾ (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا ﴿۶﴾ پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا ﴿۷﴾ اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے ﴿۸﴾ اور آنکھیں جھکی ہوئی ﴿۹﴾ (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے ﴿۱۰﴾ بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے) ﴿۱۱﴾ کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے ﴿۱۲﴾ وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی ﴿۱۳﴾ اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے ﴿۱۴﴾ بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے ﴿۱۵﴾ جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا ﴿۱۶﴾ (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے ﴿۱۷﴾ اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟ ﴿۱۸﴾ اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو ﴿۱۹﴾ غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی ﴿۲۰﴾ مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا ﴿۲۱﴾ پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا ﴿۲۲﴾ اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا ﴿۲۳﴾ کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں ﴿۲۴﴾ تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا ﴿۲۵﴾ جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے ﴿۲۶﴾ بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا ﴿۲۷﴾ اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا ﴿۲۸﴾ اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی ﴿۲۹﴾ اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا ﴿۳۰﴾ اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا ﴿۳۱﴾ اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا ﴿۳۲﴾ یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا ) ﴿۳۳﴾ تو جب بڑی آفت آئے گی ﴿۳۴﴾ اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا ﴿۳۵﴾ اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی ﴿۳۶﴾ تو جس نے سرکشی کی ﴿۳۷﴾ اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا ﴿۳۸﴾ اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے ﴿۳۹﴾ اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا ﴿۴۰﴾ اس کا ٹھکانہ بہشت ہے ﴿۴۱﴾ (اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟ ﴿۴۲﴾ سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو ﴿۴۳﴾ اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے) ﴿۴۴﴾ جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو ﴿۴۵﴾ جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا( دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے ﴿۴۶

BROWSE SURAH NAZIAT BY AYAT
Listen Surah An-Nazi'at with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah An-Nazi'at mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah An-Nazi'at in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah An-Nazi'at with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
Reviews & Comments

Those peoples who sacrifices every thing in the way of Allah and spend
the whole life in the way of Allah, Allah loves those peoples.

Badar, Sahiwal Thu 29 Mar, 2018

Please provide me the video of the translation of this surah here. I need it badly.
Why you dint transferred the English interpretation of this Surah? Thank you!

Saima, Lahore Sat 03 Mar, 2018

This is surah Naziat available who we easily get restate that by the online way and the many peoples need to know the Urdu translation who available now of their

samreen, Karachi Thu 14 Dec, 2017

I just start learning Surah Naziat and this is really easy for me now because of many old Surah what I just learned from here.

Anam, Karachi Mon 04 Dec, 2017

surahh muzamill mai ye h allah tabarak hu tala ne ye kaha h is surah ko jo b har namaz k baad 3 ya 6 martaba inshallah allah ne kamai k darwaze khol deta

javeed akram, gulbarga Thu 22 Dec, 2016

This world is not a permanent place for every creatures of Allah, one day every thing will be destroyed, this is the day of judgement. This is the day fro those who follow the message of Allah.

nusrat, khi Mon 07 Nov, 2016
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB