Surat As-Saff with Urdu Translation

سورة الصف

Para / Chapter
28
Voice
Surah Saff Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تنزیہ کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے ﴿۱﴾ مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے ﴿۲﴾ خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں ﴿۳﴾ جو لوگ خدا کی راہ میں (ایسے طور پر) پرے جما کر لڑتے کہ گویا سیسہ پلائی دیوار ہیں وہ بےشک محبوب کردگار ہیں ﴿۴﴾ اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا ﴿۵﴾ اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کے اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمدﷺ ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے ﴿۶﴾ اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ﴿۷﴾ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں ﴿۸﴾ وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے ﴿۹﴾ مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے ﴿۱۰﴾ (وہ یہ کہ) خدا پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ﴿۱۱﴾ وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت میں جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو بہشت ہائے جاودانی میں (تیار) ہیں داخل کرے گا۔ یہ بڑی کامیابی ہے ﴿۱۲﴾ اور ایک اور چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو (یعنی تمہیں) خدا کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دو ﴿۱۳﴾ مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے ﴿۱۴

Reviews & Comments

When I listen the online recitation of Surah Saff I feel much relaxation. The recitation in the beautiful voice make my mind fresh that is the great benefits of Holy Quran.

shabeer, khi Mon 07 Nov, 2016

Arabic version in perfect voice for Surat As Saff is available for your assistance. The voice quality is amazing that makes you listen to it all day long. Thanks for making it available during Ramadan as well.

owais, khi Fri 03 Jun, 2016

The whole Quran give us a great guide line and acknowledgement. From Hazrat Adam (A.S) to Muhammad (S.A.W.W) every messenger of Allah gave the message of the truth which give you success.

hussain, khi Sat 09 Apr, 2016

Surah As Saff is the longest Surah of Quran. The benefits of this Surah recitation is also good in the life of Muslim. Being a Muslim we should try at least one time to read the translation of Quran.

imran, khi Tue 05 Apr, 2016

We should believe that there is one Allah and Muhammad (S.A.W.W) is the last messenger of Allah. Allah also clear the more importan Rukun of Islam, "Tauheed" in the few verses of Surah As Saff.

mustansar, khi Wed 03 Feb, 2016

We should believe that Allah and all the messengers of Allah as well His Angels, all the creatures of Allah follow the message of Allah.

raza, khi Fri 27 Nov, 2015

Yes i totally agree with hamza , i also need the tashree of this surah and also the other. I hope the management of hamariweb.com try to include it before the month of ramadan.

yumna, hyderabad Sat 21 Jun, 2014

I recite Surah Saff but I cant understand the meaning of this surah that is why I feel in hamriweb.com also launch the tafseer portal with the translation of surah.

hamza, lahore Tue 17 Jun, 2014
Listen Surah As-Saff with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah As-Saff mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah As-Saff in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah As-Saff with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB