Surat Luqman with Urdu Translation

سورة لقمان

Para / Chapter
21
Voice
Surah Luqman Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الٓمٓ ﴿۱﴾ یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں ﴿۲﴾ نیکوکاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ﴿۳﴾ جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿۴﴾ یہی اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں ﴿۵﴾ اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ( لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا ﴿۶﴾ اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو ﴿۷﴾ جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہیں ﴿۸﴾ ہمیشہ اُن میں رہیں گے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے ﴿۹﴾ اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں ﴿۱۰﴾ یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں ﴿۱۱﴾ اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے ﴿۱۲﴾ اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے ﴿۱۳﴾ اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور( آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ﴿۱۴﴾ اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا ﴿۱۵﴾ ( لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے ﴿۱۶﴾ بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں ﴿۱۷﴾ اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا ﴿۱۸﴾ اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے ﴿۱۹﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن ﴿۲۰﴾ اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟) ﴿۲۱﴾ اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب)کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے ﴿۲۲﴾ اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے ﴿۲۳﴾ ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے ﴿۲۴﴾ اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے ﴿۲۵﴾ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) خدا ہی کا ہے۔ بیشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے ﴿۲۶﴾ اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے ﴿۲۷﴾ (خدا کو) تمہارا پیدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ایک شخص (کے پیدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کی طرح ہے۔ بیشک خدا سننے والا دیکھنے والا ہے ﴿۲۸﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے ﴿۲۹﴾ یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے ﴿۳۰﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں ﴿۳۱﴾ اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں ﴿۳۲﴾ لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے ﴿۳۳﴾ خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے ﴿۳۴

Browse Surah Luqman by Ayat
Reviews & Comments

I first got acquainted with Surah Luqman a couple of years ago when I had listened to a few of its verses in connection with children’s education. It told how a wise man named Luqman teaches his son the important lessons of life. 

bilawal, jakarta Sun 23 Apr, 2017

I just come here for listen the online Qurani Surah because this website has the great peers to run every Surah fluently what I want

Sarmad, Shenzhen Thu 20 Apr, 2017

Surah Al Luqman is completely available there at this place with the Tafseer and the recording too you can easily listen the reciting of Quran at this website

Nabeel, Kathmandu Mon 17 Apr, 2017

We could easily listen the every surah of the holly Quran with the help of this site of Hamariweb that mentioned the every surah of the holly Quran on this page

asma, islamabad Sat 15 Apr, 2017

Holy Quran is the last message of Almighty Allah which He sent through his last messenger Muhammad (PBUH). Holy Quran is a complete guide for each and every aspect of life.

aleesha, cape town Sun 09 Apr, 2017

I first got acquainted with Surah Luqman a couple of years ago when I had listened to a few of its verses in connection with children’s education. It told how a wise man named Luqman teaches his son the important lessons of life.

ahmad, tampere Wed 05 Apr, 2017

It is narrated from the Holy Prophet (S) that whoever recites this Surah will be raised on the Day of Judgement with Hadhrat Luqman (a.s.)

Javeed Khosa, Madina Mon 03 Apr, 2017

if Surah Luqman is recited at night, then angels protect the reciter from Iblees and his army until the next morning, and if recited in the daytime then the angels protect from them him until nighttime.

ahmad, dhaka Wed 29 Mar, 2017

I hope people will keep in mind that despite these debates over the number of ayat and surat in the Qur`an, what was revealed to Rasul Allah was the Arabic text and not the ayah markings, etc.

mumtaz, new york Wed 15 Mar, 2017

Love to listen the recitation of whole Quran including Surah Luqman on this page. This Surah also give the message of love to keep on the right direction and the direction of success, no one will help you at the day of judgement.

rabia, khi Wed 08 Mar, 2017

In Surat Luqman ALLAH Subhanahu WA ta'ala tell us about who Muslim has to spend their whole life by offering prayers by doing fasting in the month of Ramzan by paying skate the one who follow all the point which ALLAH told us then he will definitely get success in Akhira.

rahat, khi Fri 03 Mar, 2017

They add the new Surah by the Quran at this webpage which is looking very nice and usable for all the Muslim who are using this website

Areeb, Multan Wed 01 Mar, 2017

This Page has many Qurani Aayaats which can allow me to listen’s many Quraani Ayaats in my language with the complete understanding

Raheel, Bangkok Sun 26 Feb, 2017

Usually I listen the tafseer of the many surah of holly Quran which is clearly define in Urdu language and we can easily understand that

areesha, mardan Tue 20 Dec, 2016

When I listen Surah Luqman, my believe in One God is also increase more. Allah is the only Powerful and we should follow the message of Allah, we should avoid every sort of Shirk with Allah.

Lateef, khi Mon 07 Nov, 2016

Islam is the most easy Religion in the world Islam provides us the way to live life not on earth. I wish whole world become Muslim and live peacefully.

Usman, karachi Tue 02 Aug, 2016

In the meaning of surah 34 (Non of the human knows what is in the Pregnant mother,("EITHER MALE BABY, OR FEMALE BABY" ) but now- a- day's Science has declared through Ultrasound...... Pl. correct the meaning...............

Muhammad Usman Sodhar, Hyderabad (Sindh) Pakistan Fri 22 Jul, 2016

Surat Luqman in Arabic version is there for the assistance of Muslims. You can listen to it online or can even download for future. I think this page is for immense help especially during Ramadan.

Arsalan, khi Sun 05 Jun, 2016

JazakALLAH i download this surah luqman with urdu translation .thanks for providing information about my islam .

Alizah khan, Paris Thu 21 Apr, 2016

Beshak! Every verses of the Holy book are full of Hikmat which is mention in the Surah Luqman. One of the other name of Quran is also Shifa because there is a cure of every disease in this Book.

Danish, multan Fri 08 Apr, 2016
Listen Surah Luqman with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Luqman mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Luqman in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Luqman with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB