Surah Nooh with Urdu Translation

سورة نوح

Para / Chapter
29 (Surah Nooh)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کردو ﴿۱﴾ انہوں نے کہا کہ اے قوم! میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں ﴿۲﴾ کہ خدا کی عبات کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو ﴿۳﴾ وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے ﴿۴﴾ جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا ﴿۵﴾ لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے ﴿۶﴾ جب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے ﴿۷﴾ پھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا ﴿۸﴾ اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا ﴿۹﴾ اور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے ﴿۱۰﴾ وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا ﴿۱۱﴾ اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا ﴿۱۲﴾ تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے ﴿۱۳﴾ حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے ﴿۱۴﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں ﴿۱۵﴾ اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے ﴿۱۶﴾ اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے ﴿۱۷﴾ پھر اسی میں تمہیں لوٹا دے گا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا ﴿۱۸﴾ اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا ﴿۱۹﴾ تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو ﴿۲۰﴾ (اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا ﴿۲۱﴾ اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے ﴿۲۲﴾ اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعقوب اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا ﴿۲۳﴾ (پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ تو تُو ان کو اور گمراہ کردے ﴿۲۴﴾ (آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا ﴿۲۵﴾ اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے ﴿۲۶﴾ اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی ﴿۲۷﴾ اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی بڑھا ﴿۲۸

BROWSE SURAH NOOH BY AYAT
Surah Nooh is the seventy-first chapter of Holy Quran that comprises of 28 Ayats. This Surah is based on Prophet of Islam, Nooh and his complaints about his people who ignored all the warnings of Allah Almighty and became non-believers. This Surah was revealed in Makkah. This Surah refers to the Prophet Nooh’ story and informs the readers about the punishment that Allah Almighty gave to those who denied the messages of Allah. The disbelievers were drowned by Allah Almighty.
Surah Nooh comes with plenty of benefits for the believers. According to Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) those who recite this Surah will get an equal reward to the number of people who believe in Prophet Nooh (A.S.). Any supplications made after reciting Surah Nooh are instantly answered by Allah Almighty. Those who often recites Surah Nooh will not die until he sees his place in Jannah. According to Imam Ja’far as-Sadiq (A.S.) those who believe in Allah Almighty, His Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and recite the Holy Qur’an, should always recite Surah Nooh. This Surah can help you gain a place among the favored servants of Allah.
Hamariweb.com provides full Surah Nooh mp3 audio with Urdu text and video. The page is also available with English and Arabic language recitation of the Surah. You can also download Surah Nooh in MP3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah Nooh Tilawat and complete Ayahs in the beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online. You can easily listen and understand the meaning of Surah Nooh recited in clear and beautiful voice.
Reviews & Comments

A great way for all of us to read Surah Nooh. Do you people have an application for this? so i can just run the audio on my phone

Yousuf, Karachi Fri 12 Oct, 2018

Since i do not understand Arabic, the English translation is very helpful, it is easy to understand with no spelling mistakes and errors. May Allah have mercy on our souls.

Syed Shoaib Ali, Karachi Mon 10 Sep, 2018

The surah Nooh having here with the audio clip of their whole surah tafseer that helps toe very Muslim for restate that easily every time

haris, islamabad Wed 11 Jul, 2018

The whole surah Nooh tilawat having here in this audio clip that could help us to get listen this surah tilawat easily with the every ayat Urdu translation

fariha, Panjab Wed 23 May, 2018

The whole surah Nooh available now at this online way that provide us the facility to get restate this surah with the every ayat Urdu tafseer

ward, Panjab Sat 19 May, 2018

Story of surah Nooh AS melts me. He protected so many species and people yet his
own blood died. In Islam, everyone has to face their deeds and nobody can take
anybody else’s burden.

Daima, Rawaat Wed 16 May, 2018
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB