Surat Qaf with Urdu Translation

سورة ق

Para / Chapter
26
Voice
Surah Qaf Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں) ﴿۱﴾ لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے ﴿۲﴾ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے (تو پھر زندہ ہوں گے؟) یہ زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے ﴿۳﴾ ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے ﴿۴﴾ بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں ﴿۵﴾ کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیونکر بنایا اور (کیونکر) سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں ﴿۶﴾ اور زمین کو (دیکھو اسے) ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں ﴿۷﴾ تاکہ رجوع لانے والے بندے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں ﴿۸﴾ اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج ﴿۹﴾ اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے ﴿۱۰﴾ (یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے ﴿۱۱﴾ ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں ﴿۱۲﴾ اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی ﴿۱۳﴾ اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا ﴿۱۴﴾ کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں ﴿۱۵﴾ اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں ﴿۱۶﴾ جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں، لکھ لیتے ہیں ﴿۱۷﴾ کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے ﴿۱۸﴾ اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا ﴿۱۹﴾ اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے ﴿۲۰﴾ اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا ﴿۲۱﴾ (یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے ﴿۲۲﴾ اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ) میرے پاس حاضر ہے ﴿۲۳﴾ (حکم ہوگا کہ) ہر سرکش ناشکرے کو دوزخ میں ڈال دو ﴿۲۴﴾ جو مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھنے والا شبہے نکالنے والا تھا ﴿۲۵﴾ جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو ﴿۲۶﴾ اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا ﴿۲۷﴾ (خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے ﴿۲۸﴾ ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے ﴿۲۹﴾ اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟ ﴿۳۰﴾ اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی ﴿۳۱﴾ یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے ﴿۳۲﴾ جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آیا ﴿۳۳﴾ اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے ﴿۳۴﴾ وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے ﴿۳۵﴾ اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟ ﴿۳۶﴾ جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے ﴿۳۷﴾ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی ﴿۳۸﴾ تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ﴿۳۹﴾ اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو ﴿۴۰﴾ اور سنو جس دن پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے پکارے گا ﴿۴۱﴾ جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے ﴿۴۲﴾ ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے ﴿۴۳﴾ اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے ﴿۴۴﴾ یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو ﴿۴۵

Reviews & Comments

Surah Qaf is the most effective Surah of the Quran, I am reciting it on daily basis because I am a victim of eye disease and the recitation of this Surah is good to get rid from eye weakness. Insha Allah I will try to continue the recitation of this Surah.

Talat, khi Wed 08 Mar, 2017

Surah Qaf one of my favorite surah, I use to listen to it on a daily basis by listening this my soul get peace this Surah guide us on the correct path which ALLAH tell us the person who will follow this path will get success in duniya and akhirat too.

burhan, khi Fri 03 Mar, 2017

Surat Qaf with the complete seerat is available at this webpage so this is very nice method for me to listened the complete Suarh online at this page

Hammad, Madrid Wed 01 Mar, 2017

The page which I am following from many times is now updates and a big thanks to them that they uploaded more Qurani Surah at this helpful page

Talha, Accrington Sun 26 Feb, 2017

I can easily take the any QUrani Surah from this webpage because it can provide me the great selection of the QUrani Surah very easily

Amir, Karachi Tue 14 Feb, 2017

Mine mother use this site usually for listening the tilawat of the holly Quran and ad she listen that specially at the fajar time in the loudly voice

saman, lahore Tue 20 Dec, 2016

Masha Allah! The recitation of Surah Qaf gives various health benefits for those who recites this Surah, Ullama says those who become a victim of eye diseases, the recitation of a verse of this Surah can be get rid from disease.

majid, khi Mon 07 Nov, 2016

Surat Qaf in Arabic version is there for the assistance of Muslims. You can listen to it online or can even download for future. I think this page is for immense help especially during Ramadan.

Ahmed, khi Sun 05 Jun, 2016

Surah Qaf shows the great benefits for the Ummat e Muslima who recite this surah. I also read the translation of this Surah which really increase my knowledge about this religion.

ulfat, multan Fri 08 Apr, 2016

Few verses of Surah Qaf are very famous, mostly scholar prescribe this verses for those who are victim of eye diseases. This Surah have much more benefits for those who recite this Surah.

Ghous, khi Tue 05 Apr, 2016

The Recitation of Surah Qaf is very beneficial ... even reciting the Quran is helpful for human beings but we should also listen to the translation so that we can also understand it

Uzair Ali, Karachi Sat 20 Sep, 2014

Masha Allah very nice surah and very sweet talawat but i could not listen the translation of this surah, Insha Allah i will listen the translation very soon.

nedaa, karachi Fri 20 Jun, 2014

I want to learn surah Qaf but it is very long. May Allah make it easy to learn this surah and the whole quran. I like its recitation.

zohaib, karachi Fri 20 Jun, 2014

Subhan Allah I specially like the qirat of surah Qaf in hamariweb.com. Surah Qaf is the most powerful surah and also a cruel of eye disease in the recitation of this surah.

shafia, DG khan Mon 16 Jun, 2014

The Holy Prophet (PBUH) has said that whoever recites this Surah frequently will not suffer at the time of death. Reciting Surah Qaf in salaat increases one’s sustenance and makes the accounting of the Day of Judgement easy.

Haroon, Karachi Fri 25 Apr, 2014
Listen Surah Qaf with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Qaf mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Qaf in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Qaf with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB