Surah Waqiah with Urdu Translation

سورة الواقعة

Para / Chapter
27 (Surah Waqiah)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے ﴿۱﴾ اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں ﴿۲﴾ کسی کو پست کرے کسی کو بلند ﴿۳﴾ جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے ﴿۴﴾ اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں ﴿۵﴾ پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں ﴿۶﴾ اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ ﴿۷﴾ تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں ﴿۸﴾ اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں ﴿۹﴾ اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں ﴿۱۰﴾ وہی (خدا کے) مقرب ہیں ﴿۱۱﴾ نعمت کے بہشتوں میں ﴿۱۲﴾ وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے ﴿۱۳﴾ اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے ﴿۱۴﴾ (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر ﴿۱۵﴾ آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے ﴿۱۶﴾ نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے ﴿۱۷﴾ یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر ﴿۱۸﴾ اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی ﴿۱۹﴾ اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں ﴿۲۰﴾ اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے ﴿۲۱﴾ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ﴿۲۲﴾ جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی ﴿۲۳﴾ یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے ﴿۲۴﴾ وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ ﴿۲۵﴾ ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا) ﴿۲۶﴾ اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں ﴿۲۷﴾ (یعنی) بےخار کی بیریوں ﴿۲۸﴾ اور تہہ بہ تہہ کیلوں ﴿۲۹﴾ اور لمبے لمبے سایوں ﴿۳۰﴾ اور پانی کے جھرنوں ﴿۳۱﴾ اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں ﴿۳۲﴾ جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے ﴿۳۳﴾ اور اونچے اونچے فرشوں میں ﴿۳۴﴾ ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا ﴿۳۵﴾ تو ان کو کنواریاں بنایا ﴿۳۶﴾ (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر ﴿۳۷﴾ یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے ﴿۳۸﴾ (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں ﴿۳۹﴾ اور بہت سے پچھلوں میں سے ﴿۴۰﴾ اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں ﴿۴۱﴾ (یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں ﴿۴۲﴾ اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ﴿۴۳﴾ (جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما ﴿۴۴﴾ یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے ﴿۴۵﴾ اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے ﴿۴۶﴾ اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟ ﴿۴۷﴾ اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟ ﴿۴۸﴾ کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے ﴿۴۹﴾ (سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے ﴿۵۰﴾ پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو! ﴿۵۱﴾ تھوہر کے درخت کھاؤ گے ﴿۵۲﴾ اور اسی سے پیٹ بھرو گے ﴿۵۳﴾ اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے ﴿۵۴﴾ اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں ﴿۵۵﴾ جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی ﴿۵۶﴾ ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟ ﴿۵۷﴾ دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو ﴿۵۸﴾ کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ ﴿۵۹﴾ ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں ﴿۶۰﴾ کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں ﴿۶۱﴾ اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ ﴿۶۲﴾ بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو ﴿۶۳﴾ تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟ ﴿۶۴﴾ اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ ﴿۶۵﴾ (کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے ﴿۶۶﴾ بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب ﴿۶۷﴾ بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو ﴿۶۸﴾ کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟ ﴿۶۹﴾ اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۷۰﴾ بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو ﴿۷۱﴾ کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟ ﴿۷۲﴾ ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے ﴿۷۳﴾ تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو ﴿۷۴﴾ ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم ﴿۷۵﴾ اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے ﴿۷۶﴾ کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے ﴿۷۷﴾ (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) ﴿۷۸﴾ اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں ﴿۷۹﴾ پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے ﴿۸۰﴾ کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟ ﴿۸۱﴾ اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو ﴿۸۲﴾ بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے ﴿۸۳﴾ اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو ﴿۸۴﴾ اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے ﴿۸۵﴾ پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو ﴿۸۶﴾ تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟ ﴿۸۷﴾ پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے ﴿۸۸﴾ تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں ﴿۸۹﴾ اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے ﴿۹۰﴾ تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ﴿۹۱﴾ اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے ﴿۹۲﴾ تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے ﴿۹۳﴾ اور جہنم میں داخل کیا جانا ﴿۹۴﴾ یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے ﴿۹۵﴾ تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو ﴿۹۶

BROWSE SURAH WAQIAH BY AYAT
Surah Waqiah (The Event) is the 56th Surah of the Holy Quran. There are Ninety Six verses and it was revealed in Makkah. According to the Scholars of Islam, those who recite Surah Waqiah will have a shining face of the Day of Reckoning. You can listen and read Surah Waqiah with Urdu Translation by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari.

Hamariweb.com provides full Surah Waqiah mp3 audio with Urdu text and video. The page is also available with English and Arabic language recitation of the Surat. You can also download Surah Waqiah in MP3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah Waqiah Tilawat and complete Ayahs in the beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online. You can easily listen and understand the meaning of Surah Waqiah recited in clear and beautiful voice.

Reviews & Comments

You can not find any better option if you want to check Surah Waqiah or any other Surah of the Holy Quran. I like how they also have the download option

Seemab, Karachi Fri 12 Oct, 2018

I always read the Quran before going to sleep, but now a days due to traveling it is very hard. Luckily this website provides a good solution for my problems

Syed Shoaib Ali, Karachi Mon 10 Sep, 2018

am always inspired with Surah Waqiah as I get many things to learn from this surah
and I got a lot of knowledge from it regarding mojazay from this surah only.

Yasmeen, Jalalpur Mon 26 Mar, 2018

Many peoples can easily restate the surah Waqiah by this way who help us to get restate that with the every ayat Urdu translation

nilma, karachi Sat 10 Mar, 2018

Without get any trouble now easily get restate the any surah of the holy Quran with the every ayat Urdu translation that helps to understand that easily

anam, Karachi Fri 02 Mar, 2018

I really like to restate the holy Quran and by this way I easily get restate the surah Waqiah with the whole Urdu translation with their understanding

lareeb, lahore Thu 28 Dec, 2017
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB