جہیز بھی بنانا ہے اور 5 بہنوں کی شادی بھی کرنی ہے ۔۔ سڑکوں پر مسواک بیچنے والے مجبور بچے کی ایسی باتیں جس نے سب کو رولا دیا

image

میری حکومت آئی تو ملک میں کوئی غریب نہیں رہے گا تو بلکل ایسا ہی ہو رہا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے غریب مر ہی گیا ہے۔آج آپکو ایک ایسے بچے کی دکھ بھری کہانی سنائیں جسے سن کر ہر پتھر دل بھی رونے پر مجبور ہو جائے گا اور آپکو معلوم ہو جائے گا کہ غریب کا کیا حال ہے آج، آئیے جانتے ہیں۔

اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی غریبی اور مہنگائی کا حال بتا تا ہوا کہتا ہے کہ میں یہ مسواک 40 روپے کی خریدتا ہوں اور 60 روپے میں بیچتا ہوں لیکن پھر بھی گزارا نہیں ہوتا جبکہ نواز شریف کی دور میں یہ 10 روپے کی خرید کر 20 روپے میں بیچتے تھے اور عزت کی زندگی گزارتے تھے۔

مگر آج میں یہ 60 روپے کی بھی بیچ کر گھر والوں کا کھانا پورا نہیں کر سکتا کیونکہ 80 روپے کلو چینی جو نواز شریف کے دور میں تھی وہ آج 150 روپے کلو ہے تو کیسے کروں گزارا بس پھر اپنے اللہ سے ہی مانگتے ہیں کیونکہ اس کا تو وعدہ ہے کہ وہ اپنے بندے کو کبھی بھوک نہیں سونے دیتا۔

ساتھ ہی ساتھ بچے نے یہ بات کر کے پتھر دل انسان کو بھی رونے پر مجبور کر دیا کہ میری 5 بہنیں ہیں انکی شادی بھی مجھے کرنی ہے ، 5 بہنوں میں سے 1 بہن کا نکاح کر دیا ہے لیکن اس کی اب رخصتی کا پیسہ نہیں میرے پاس اگر نواز شریف کا دور ہوتا تو میں اپنی بہنوں کیلئے کچھ کر ہی لیتا۔

یہ سب باتیں مجھے کسی نے سیکھائی نہیں بس مجھے خود ہی حالات نے سمجھا دیں ہیں اور کیا انہوں نے تبدیلی لانی ہے؟ کیونکہ یہ ایک روڈ 3 سالوں سے نہیں بن رہا ہے ۔چھوٹے سے بچے نے بہت بڑی بات کہ دی اور کہا کہ یہ سب حالات دیکھنے کے بعد ہم "نواز شریف زندہ باد" کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.