ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال 2017 کی موجودہ 1800روپے لیٹ فیس کی تاریخ میں 10فروری 2017 تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ ایسے
طلباء جو ابھی تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں کرا سکے ہیں ان کے قیمتی سال کو
بچانے کیلئے فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے اس کے بعد لیٹ فیس کی
وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ امتحانی فارمزنیشنل
بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے
حاصل کئے جا سکتے ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔