نہم جماعت سال 2011سے 2013 میں فیل ہونے والے امیدواروں کو ضمنی امتحانات میں شرکت کا خصوصی موقع فراہم کیا جا رہا ہے، چیئرمین میٹرک بورڈ

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ وطالبات جن کی انر ولمنٹ اور رجسٹریشن جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولرو پرائیویٹ) برائے سال2011، 2012، 2013 کی ہے اوروہ ان امتحانات میں شرکت کا موقعہ ختم ہونے کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے ہیں ان امیدواروں کو ضمنی امتحانات سال 2017میں شریک ہونے کا خصوصی اور آخری موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے

۔چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ ان امیدواروں کو صرف وہ پرچے دینے ہوں گے جن میں وہ فیل ہیں، لہٰذاان امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس سے جاری کردہ اپنی اصل انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور نہم جماعت کی مارک شیٹ کے ساتھ اپنا رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور ترقی یافتہ دنیا سے مقابلے کیلئے اس وقت ایک معیاری تعلیم یافتہ قوم کی سخت ضرورت ہے ہمیں تعلیمی پالیسی میں دنیا کے مطابق نئی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور ہماری یہ کوشش امتحانی نظام میں انقلابی تبدیلی لا کر نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں ایک اہم سنگین میل ثابت ہو گی۔ عوام اور خصوصاً والدین بچوں اور خاص کر بچیوں کوتعلیم ضرور دلوائیں جب تک ہم تعلیم میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اس وقت تک ترقی میدان میں کامیابی نا ممکن ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.