ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ ،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اورلیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان امیدواروں کے انرولمنٹ اور
امتحانی فارمز2018 بغیر کسی فیس کے 8دسمبر تک بورڈ آفس میں جمع کروا سکتے ہیں ۔اس
موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے
ڈپلیکیٹ مارک شیٹس،پرویژنل سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ ارجنٹ فیس دے کر ایک
گھنٹے میں متعلقہ سیکشن سے دینے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔