کراچی انٹر بورڈ: گیارہویں جماعت کے امتحانی فارمز

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے تمام گروپس کے ان اہل اور خواہشمند امیدواروں کیلئے لئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلی دفعہ گیارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرز BIE/EG/41/2018, BIE/EG/42/2018 اور BIE/EG/43/2018 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعہ 9مارچ سے بروز پیر 19مارچ 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع رواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز 20 مارچ کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 9مارچ سے بروز منگل 20مارچ 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 22 مارچ 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9مارچ سے 19 تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBLبوتھ سمیت UBL کی مقرر کردہ دس برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں، امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع HBLکے بوتھ کے علاوہ UBLکی دس برانچوں نارتھ کراچی برانچ ناگن چورنگی، نصیر آباد برانچ رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کورنگی کے ایریا برانچ کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، حسین ڈی سلوا برانچ سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین، ملیر ٹاؤن شپ برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.