اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشہ کے پیش نظربروز منگل29 مئی سے13جون تک ہونے والے پرچوں کا وقت تبدیل کر دیا ہے،اب یہ تمام پرچے پہلے طے شدہ وقت سے ایک گھنٹے پہلے شروع ہو ں گے-
تفصیلات کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان
فزیکل ایجوکیشن کے 29 مئی سے13جون تک تمام پرچے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ
بجے اور صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک سابقہ شیڈول کے تحت ہی لیے جائیں گے،
یاد رہے بروز پیر 28مئی کو ہونے والے امتحانات پرانے وقت کے مطابق ہی منعقدہوں گے۔