علوم شرقیہ کے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحان برائے سال 2018کے امتحانی فارمز 24ستمبر سے16نومبر 2018تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے جبکہ 19نومبر سے 30نومبر تک لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارمز جمع کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔ یہ امتحانات دسمبر 2018کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.