ضمنی امتحانات اور رجسٹریشن و پرمیشن کے فارم کی تاریخ میں توسیع

image
میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات اور رجسٹریشن و پرمیشن کے فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2018کے فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 5اکتوبرتک توسیع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء وطالبات جلد ہی اپنے فارم جمع کرا دیں۔اس کے علاوہ نویں و دسویں کلاس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم برائے سال 2019جمع کرانے کی تاریخ میں بھی بغیر لیٹ فیس کے 15اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.