اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نتائج ہماری ویب کے ذریعہ بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں-
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا
کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں تینوں پوزیشنیں طالبات
نے حاصل کیں، ان امتحانات میں نزہت فاطمہ بنت ریحان محمد رول نمبر 146760 نے
1100 میں سے 902 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی ، عروسہ بنت محمد جاوید
رول نمبر 147140 نے 843 نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری اور مریم بنت مخدوم محمد
اشرف رول نمبر 148202 نے 831 نمبرز اے گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم
امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے
سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں 7202 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6934
امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 1447 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح
کامیابی کا تناسب 20.87 فیصد رہے۔کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 1امیدوار اے ون
گریڈ، 32 اے گریڈ، 140 بی گریڈ، 446 سی گریڈ، 725 ڈی گریڈ اور 103 ای گریڈ میں
کامیاب قرار پائے۔