کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) کے ضمنی امتحانات 2018کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات جمعرات
15نومبر سے شروع ہو رہے ہیں یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30سے12:30بجے جبکہ دوسری
شفٹ میں سہ پہر 2:30 سے5:30 بجے تک ہوں گے اس سلسلے میں جلد ہی امیدواروں کے ایڈمٹ
کارڈ بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔ دریں اثناء ضمنی امتحانات 2018 کے پرچے مندرجہ ذیل
شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ 15نومبر کوصبح انگریزی پرچہ اوّل سائنس اور جنرل گروپ
(دوپہر) تجارتی جغرافیہ،جغرافیہ اختیاری،ملبوسات و پرچہ بافی، 16 نومبر کوصبح
اسلامیات سائنس و جنرل گروپ ، اخلاقیات، 17نومبرکوصبح طبیعات نظری، 19نومبر کوصبح
کیمیا نظری، (دوپہر) اسلامک اسٹڈیز،تاریخ اسلام، معاشیات،انتظام برائے اصلاح
خانہ،(دوپہر) ریاضی جنرل گروپ، 20 نومبر کو صبح سندھی سلیس،سائنس اور جنرل گروپ
سندھی نارمل کورس،اردو ادب، انگریزی ادب،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول ،
(دوپہر)جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونماوخاندانی زندگی، آرٹ اینڈ
ماڈل ڈرائنگ عملی، 21 نومبر کو صبح مطالعہ پاکستان سائنس اور جنرل گروپ (دوپہر)
اردو ادب اختیاری، سندھی ادب ، انگریزی ادب ،22 نومبر کو صبح انگریزی پرچہ دوم
سائنس اور جنرل گروپ (دوپہر) عربی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری، بریل نظری، فارسی،
حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل ، 23 نومبر صبح ریاضی سائنس گروپ، 24نومبر کو
اردو نارمل، اردوسلیس سائنس اور جنرل گروپ، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 26 نومبر
کو صبح حیاتیات نظری، کمپیوٹر اسٹڈیز، سائنس گروپ اور جنرل سائنس (دوپہر) علم بدن و
حفظان صحت، شہریت، تاریخ پاک و ہند، غذا و تعذیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز اختیاری نظری کے
پرچے ہوں گے۔ علاوہ ازیں 30نومبر 2018سے عملی امتحانات کے پرچے لئے جائیں گے۔