ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ جاری ، چیئرمین میٹرک بورڈ

image
کراچی۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت 15نومبر 2018سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ 3نومبر سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ میٹرک بورڈ میں صبح10:00سے شام 5بجے تک متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں10نومبرکوفیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ امتحانی مراکز کا سامان بھی بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کئے جائیں گے ۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ ایڈمٹ کارڈلینے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے جبکہ ریگولر طلبہ و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.