انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/1160/2018 کے مطابق پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1250روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز پیر 17دسمبر 2018ء سے 12جنوری 2019ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادرے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز 16جنوری اور 17جنوری 2019ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.