امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخیں

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے تمام گروپس کے ان اہل اور خواہشمند امیدواروں کیلئے لئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلی دفعہ گیارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرزBIE/EG/01/2019 ، BIE/EG/02/2019 اور BIE/EG/03/2019 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ء سے 12 فروری 2019ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بروز بدھ 13فروری اور بروز جمعرات 14فروری کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2019ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ء سے 29جنوری 2019ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 31جنوری 2019ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ء سے بروز جمعرات 31جنوری 2019ء تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBLاورUBL بوتھ سمیت کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں، طلباء رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں رجسٹریشن فیس اور رجسٹریشن فارم کی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے،امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.