پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے حکومت تعاون کرے گی، پرویز خٹک

پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے حکومت تعاون کرے گی، پرویز خٹکاسلام آباد: (11 فروری 2019) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ میری ٹائم خطرات خطے کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے نئے چیلنجز کا سبب ہیں۔ میری ٹائم سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔کثیرالقومی بحری مشق امن 2019ء کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے اختتامی سیشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ میری ٹائم خطرات خطے کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے نئے چیلنجز کا سبب ہیں۔ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔وزیر دفاع نے پاک بحریہ اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔11-02-2019 11022019 AbbTakk News Abbtakk Pakistan Defence Minister ISB Islamabad] Pakistan pakistan news pervez Khattak پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے حکومت تعاون کرے گی، پرویز خٹک

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.