پی ایس ایل 4: ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے بعد تمام ٹیموں کے کپتان میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سے سجنے کو تیار ہے اور تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ مداحوں کا جوش جذبہ بھی دیدنی ہے۔اسی سلسلہ میں  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شریک ہوں گے جبکہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پی ایس ایل 4میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔پی ایس ایل فور کا باقاعدہ آغاز 14فروری جمعرات سے ہو گا جس میں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے میچ میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.