پی ایس ایل کا تہلکہ پھر سے سجنے کو تیار، آج کوئٹہ اور ملتان مدمقابل آئیں گے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ 2019 میں دو روز کے آرام کے بعد اگلا مرحلہ آج سے شارجہ میں شروع ہو گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ پاکستان سپر لیگ 2019 کا پہلا مرحلہ دبئی میں ہوا جس کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی تاہم دو روز کے آرام کے بعد پی ایس کا تہلکہ ایک بار پھر بھی سجے گا اور اس بار میدان ہو گا شارجہ کا۔ جس میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9بجے  آمنے سامنے آئیں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد جبکہ ملتان کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست جبکہ ملتان سلطان کا تیسرا نمبر ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.