پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد

پشاور (92 نیوز) پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تو ملک بھر کے ماڈلز نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا۔

ماڈلز موقع کی مناسبت سے مختلف لباس پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں  تو حاضرین سے خوب پذیرائی حاصل کی ۔ ماڈلز نے کیٹ واک کرکے جہاں عروسی ملبوسات کی نمائش کی وہاں جیولری کے نت نئے ڈیزائن بھی متعارف کروائے۔

فیشن شو میں تفریح کا سامان فراہم کرنے کے لئے موسیقی کی دھنیں بجائی گئیں تو نوجوانوں نے رقص کرکے محفل لوٹ لی۔

ماڈلز نے رنگوں کے امتزاج  کو ایسا واضح کیا کہ شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.