پاکستان سپر لیگ 4:  الیمینیٹر - 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کر دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آخری اوور میں فہیم اشرف اور آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کراچی کنگز کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ہی پی ایس ایل 2019 سے باہر ہوگئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا الیمینیٹر -2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا اور دونوں کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.