بھارت کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتےتاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے:اسد عمر 

وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہاہے کہ بھارت کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کیساتھ امن چاہتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کنسلٹیشن کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کو نہ صرف دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں بلکہ اور دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں، ترکی کے ساتھ بھی ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا جب کہ افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہورہے ہیں ہے تاہم ایران کے ساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی، ایران اور افغانستان کو علاقائی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، بھارت کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 اور ایشیا پیسفک کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.