پاکستانیو! کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ یقیناً پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قوم کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ پیارے پاکستانیوں، آپ یقیناً پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں، پاکستان فوج آپ کے پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔ مگر کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.