نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہزاروں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس بلا ک

لاہور: حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے منافرت پھیلانے والے 3 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس جبکہ 4 ہزار 566 ویب سائٹس بلا ک کر دیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں کارروائیاں کیں اور ایک ہفتے میں کالعدم تنظیموں کے 150افراد کو حراست میں لیا. ریاست مخالف اور فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیز کردی گئی ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.