نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے ہوں گے

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات اب یکم اپریل 2019سے ہوں گے۔

لہٰذا بورڈ سے الحاق اسکول اور طلباء و طالبات صر ف امتحانی پرچوں کی نئی ڈیٹ شیٹ بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ امتحانی سینٹر میں کسی بھی قسم کی ردوبدل نہیں کی جا رہی ، بورڈ آفس پہلے ہی اسکولوں اور طلباء و طالبات کو امتحانی سینٹرکی فہرست جاری کر چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی امتحانات کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں لہٰذا بورڈ کے کسی ذمہ دار افسر سے موقف لے لینا چاہئے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.