میٹرک بورڈ سے الحاق اور نئے اسکولوں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2019-20 اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے 8اپریل سے 31جولائی 2019ء تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم اگست 2019 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.