پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگالیڈز:( 19 مئی 2019) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں تین ، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے لیڈز میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا،اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ عابد علی یا حارث سہیل ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کا پانچواں میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن ایک میچ کی پابندی کے باعث کپتانی سے محروم رہے تھے تاہم وہ آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.