پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزٹی 20 سیریز 2, 2 سے برابر

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزٹی 20 سیریز 2, 2 سے برابربینونی:(23 مئی 2019) جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنزکوچاروکٹوں سے ہرادیا۔ پانچ میچوں کی سیریزدو،دوسے برابرہوگئی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بینونی میں جنوبی افریقہ ویمنزنےپاکستان کےخلاف چوتھاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چار وکٹ سے جیت لیا ہے جس کے بعد پانچ میچوں کی سیریز دو،دوسے برابر ہو گئی ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سوباہتررنز کاعمدہ ٹوٹل بنایا۔نداڈار نے پچہتررنز کی شانداراننگ کھیلی۔ کپتان بسمہ معروف سینتیس اورعالیہ ریاض پینتیس رنزبناکرنمایاں رہیں۔ جنوبی افریقاکی شبنم اسمٰعیل نے دووکٹیں لیں۔

میزبان پروٹیزویمنز ٹیم نے چھ وکٹیں کھوکرایک سوپچھہتررنزبنائےاورچار وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کی بہترین کھلاڑی لیزلی لی نے ساٹھ اورڈی کلیرک نے بائیس رنزبنائے۔ سیریز کافیصلہ کن معرکہ آج بینونی میں ہی ہورہاہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.