ہواوے نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اتوار کے روز قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ساری جنگ فائیو جی ٹیکنالوجی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جنگیں ٹینالوجی کی ہی ہوں گی۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے 40منٹ مین ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلم 3.5سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی اور پاکستان میں’ ہواوے‘ نے فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی ہے اب صرف اس کے بیسکس پر کام کیا جارہا ہے اور جلد یہ تمام لوگوں کے لیے میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد ٹیلی ویژن کا چہرہ ہی بدل جائے گا اور میڈیا کی ہیت بھی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تھری جی اور فائیو جی انٹرنیٹ چل رہا ہے لیکن بہت جلد فائیو جی ٹیکنالوجی میسر ہو گی۔واضح رہے کہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اتوار کے روز قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے رویت ہلال پرویب سائٹ سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجینے بتایا کہ چانددیکھنے کی بنیاداس کی بلندی ،چمک اورغروب آفتاب کے38منٹ تک رہنے پرہوتی ہے، انہی 3چیزوں پراس ویب سائٹ کاانحصارہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کہنا کہ عینک اوردوربین حلال ہے اورجدیدٹیکنالوجی حرام ہے بالکل غیرمنطقی بات ہے، قمری کیلنڈر میں 5سال کی قیدٹیکنالوجی میں تبدیلی کی بنیادپررکھی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے آنے سے کام بندنہیں ہوں گے بلکہ نئے شعبے کھلیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں صنعتوں کومقامی سطح پراہمیت دینی چاہیے،ہمیں چاہیے کہ ہماری مقامی پیداوار زیادہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ رواں برس عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ رواں برسعید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.