Jazz نے کسٹمرز سے رابطے کیلئے ’Face To Face‘ پروگرام متعارف کرادیا

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کی ممتاز ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی، Jazz نے حال ہی میں 'Face To Face With Our Customers (F2F)' پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم (ELT) کا ہر ممبر وقتاً فوقتاًJazz ایکسپیرئینس سینٹرز ، فرینچائزز اور کال سینٹرز کا دورہ کرے گا تاکہ مقامی اسٹاف ممبرز سے ملاقات کر کے انہیں بہتر طور پر سمجھ سکے۔ ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹیم کے ممبرز، مختلف شہروں میں، کارپوریٹ کسٹمرز کا وزٹ بھی کریں گے تاکہ اپنے معزز کسٹمرز کے ساتھ Jazz کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکیں۔توقع ہے کہ یہ پروگرام ELT کو اس بارے میں مدد دے گا کہ وہ Jazz کی ٹیم کے ایسے ممبرز کے لیے زیادہ ہمدردی محسوس کریں جو فرنٹ اینڈ پر کسٹمرز کو خدمات فراہم کر رہے ہیں ’Face To Face‘ پروگرام کا افتتاح Jazz کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے، گزشتہ ماہ ملتان اور فیصل آبادمیں واقع، ایکسپیرئینس سینٹرز کے وزٹ سے کیا۔ان کے اس وزٹ کے بعدVEON میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے پریزیڈنٹ ندیم شیخ اورJazz کی چیف لیگل آفیسر، صائمہ کاملہ خان نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فرینچائزز اورایکسپیرئینس سینٹرز کا وزٹ کیا۔ Obsession Customer ، Jazz کی اہم اقدار میں سے ایک ہے جو پاکستان میں سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر کو تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ میں مارکیٹ کو لیڈ کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.