وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے کا فیصلہاسلام آباد: (10 جون 2019) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول حکومت کے گریڈ ایک سے 16 تک اور افواج پاکستان کے تمام ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے سول ملازمین کے ایڈہاک ریلیف میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں وزرا ، وزرائے مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکرٹریز کے سپیشل الاﺅنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.