محکمہ ایکسائز کاامپورٹیڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ

لا ہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ ایکسائز کاامپورٹیڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ ۔ لگژری ٹیکس 3لاکھ سے کم کرکے 75ہزار کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔ ارجنٹ سمارٹ کارڈ نمبر پلیٹ گاڑی کی رجسٹریشن کے حصول کیلئے الگ قیمت مختص کرنے کی تجویز بھی حکومت پنجاب کو ارسال کردی گئی۔ سیکرٹری ایکسائز پنجاب نبیل اعوان کی جانب سے وزیر خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔ امپورٹیڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس کے باعث دیگر شہروں کے شہری اسلام آباد سے گاڑی رجسٹر کرواتے ہیں۔ لگژری ٹیکس میں کمی سے دیگر صوبوں اور پنجاب میں ٹیکس کی قیمت برابر ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر لگژری ٹیکس میں کمی سے محکمہ ایکسائز کو کروڑوں روپے ریونیو کا فائدہ ہوگا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.