ٹیکس وصولیاں ہر صورت میں بڑھائیں گے، مشیر خزانہ

ٹیکس وصولیاں ہر صورت میں بڑھائیں گے، مشیر خزانہاسلام آباد: (12 جون 2019) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول کیلئے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا پڑا تو تیار ہیں۔ ٹیکس وصولیاں ہر صورت میں بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس دینے سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو اسے ناراض کریں گے۔ امیروں کاٹیکس نہ دینا قابل قبول نہیں ہے۔ معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ ممالک کے درمیان عزت سے کھڑا ہونے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جائے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے ایک سو ارب ڈالرز قرض لیا گیا۔ ماضی کے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو ہزار نو سو ارب روپے رکھے ہیں۔ مسلح افواج نے رضاکارانہ طور پر اپنے بجٹ کو گزشتہ سال کی سطح پر ہی رکھا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملک میں بارہ سو ارب روپے کا کپڑا فروخت کرتا ہے جس پر صرف چھ ارب روپے کا ٹیکس دیا جاتا ہے۔ گاڑی اور جائیداد خریدنے والے کو فائلر بننا پڑے گا اور ذریعہ آمدن بھی بتانا پڑے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.