عامر کی تباہ کن بولنگ، کینگروز 308 رنز پر آؤٹ

 

ٹاؤنٹن (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ کے دوران پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کو شکار کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ میں محمد عامر چھا گئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور بھی نہ کھیل سکی۔ کینگروز نے جیت کے لیے 308رنز کا ہدف شاہینوں کے لیے رکھا ہے۔

 

محمد عامر کی شاندار باؤلنگ نے کھیل کو اور بھی گرما دیا۔ پاکستان گیند باز نے 30رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ وارنر 107، ایرون فنچ 82رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شان مارش نے 23، میکسویل نے 20 اور عثمان خواجہ نے 18 رنز بنائے۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامر نے 5 شکار دبوچے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.