بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیدی گئی

بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیدی گئیاسلام آباد: (12 جون 2019) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹوئٹ کہتے ہیں کہ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی اور ہندوستانی وزیرخارجہ کی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی اور ہندوستانی وزیر خارجہ کی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے بھارتی درخواست منظور کرلی۔ ضابطے کی مطلوبہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج ان پروازوں سے متعلق اجازت دی گئی۔ بھارت کون سا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے، یہ بھارت پر منحصر ہے۔ اس سے قبل 21 اور22 مئی کو بشکک جانے کے لئے بھی پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.