شہنشاہ غزل مہدی حسن کی ساتویں برسی جمعرات کو منائی جائیگی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ ان کی ساتویں برسی جمعرات 13 جون کو منائی جائے گی۔کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔ 1962 میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔شہنشاہ غزل کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں ان کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.