میشا شفیع علی ظفر کیس، ایک اور گواہ نے میشا شفیع کو جھوٹا قرار دیدیا

میشا شفیع علی ظفر کیس، ایک اور گواہ نے میشا شفیع کو جھوٹا قرار دیدیالاہور: (12 جون 2019) ہتک عزت کیس میں علی ظفر کے گواہ نے گلوکارہ میشا شفیع کو جھوٹا قرار دے دیا۔ سیشن عدالت لاہور میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں علی ظفر کے مینجر نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ عدالت نے علی ظفر کے آخری چشم دید گواہ کو اٹھارہ جون کو طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کی۔ دوران سماعت علی ظفر کے منیجر طحہ نے اپنے بیان قلمبند کروایا۔ علی ظفر کے مینجر نے موقف اپنایا کہ ریہرسل کے دوران جنسی ہراساں کا کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ علی ظفر کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے کام کر رہا ہوں لیکن کبھی کوئی ایسی بات نہیں دیکھی۔

مینجر نے بیان دیا کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لئے علی ظفر پر الزام عائد کیا۔ اداکار پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد تین کمپنیز سے معاہدے منسوخ ہوئے جس کی وجہ سے علی ظفر کی شہرت اور ساکھ خراب ہوئی۔ عدالت نے سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے آخری چشم دید گواہ کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.