امیتابھ بچن کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پرعمران خان کی تصویر

کراچی (قومی اخبار نیوز) بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا آ فیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا اور ہیکرز نے پروفائل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔

امیتابھ بچن بھارتی سنیما کے ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آ گاہ کرتے رہتے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار کے ٹوئٹر پر 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد فالورز ہیں لیکن اب اس آفیشل اکاﺅنٹ کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز نے امیتابھ بچن کا اکاﺅنٹ ہیک کرکے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی ہے اور ساتھ ہی چند پیغامات بھی ٹوئٹ کیے ہیں۔

بگ بی کے اکاﺅنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

میگا اسٹار کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تقریباً نصف گھنٹہ ہیک رہنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ بحال کیا گیا اور ٹوئٹس بھی ہٹادیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.