احتساب عدالت:آشیانہ اقبال اوررمضان شوگرملزکیس کی سماعت جون کےآخری ہفتےتک ملتوی

لاہور:احتساب عدال لاہور نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت رواں ماہ کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالتی حکم پرسابق وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ جس پر  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میری آشیانہ ہاؤسنگ سکیم  کیس میں کوئی کرپشن نہیں پکڑی گئی، برسوں قوم کی خدمت کی، مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد ریفرنس بنائے گئے ہیں،میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، نیب قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ عدالت نے شہبازشریف اور دیگر ملزموں کوحاضری لگا کرجانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.