خیبر پختونخوا میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار

خیبر پختونخوا میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکاراسلام آباد:(13 جون 2019)خیبر پختونخوا میں ایک اور بچہ موزی مرض پولیو کا شکار ہو گیا ہے، صوبے میں پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

پولیو آپریشن سینٹر کے مطابق شانگلہ کے علاقے کماچ میں اٹھارہ ماہ کے علی شیر میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد تئیس جبکہ خیبر پختونخوا میں سترہ تک پہنچ گئی ہے۔

پولیو آپریشن سینٹر کے مطابق مزید پولیو شکار کے خدشات کے باعث پیر کے روز سے صوبے کے جنوبی اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ خصوصی مہم بنوں، لکی مروت، ٹانک ، ڈی ائی خان، جنوبی و شمالی وزیرستان میں چلائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسدادپولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بناہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.